ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماحولیاتی آلودگی کے باعث اتوار تک بند رہیں گے سبھی اسکول: سسودیا 

ماحولیاتی آلودگی کے باعث اتوار تک بند رہیں گے سبھی اسکول: سسودیا 

Thu, 09 Nov 2017 12:01:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍نومبر (ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ناقابل برداشت ماحولیاتی کثافت اور آلودگی کے پرخطر اثرات کے پیش نظر دہلی سرکار نے شہر کے تمام اسکولوں کو اتوار تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ماحولیاتی کیفیت خراب ہے۔ ا س صورت حال میں بچوں کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے ؛ لہذا اتوار تک دہلی کے تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس حکم کے تحت دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، تمام کلاسیں، اتوار تک بند رہیں گی۔ حکومت نے کل ہدایت دی تھی آج بدھ کو تمام پرائمری اسکولوں کو دہلی میں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اسکول کے آؤٹ ڈوور پروگرام جن میں پکنک ، سیاحت ، کھیل و کود اور رقص و موسیقی کے پروگرام منعقدکئے جائیں گے اس کو بھی فوری طور ملتوی کر دیئے جائیں ۔سسودیا کے دفتر سے جاری سرکاری حکم کے مطابق فضائی آلودگی ناقابل برداشت ہوگئی ہے، جس سے تمام عمر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس نے پوری دہلی اور این سی آر کو اپنے گرفت میں لے لیا ہے بنا بریں اس صورتحال میں تمام اسکول اتوار تک بند رہیں گے ۔ واضح ہو کہ دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی کے خطرات کے پیش نظر سپریم کورٹ نے آتش بازی کو ممنوع قراردیا تھا ؛ لیکن اس حکم امتناعی کے خلاف عوام نے مظاہرہ بھی کیا اور حکم کو خاطر لائے بغیر جم کر آتش بازی کی جس کے نتیجے میں دہلی اور این سی آر کی ماحولیاتی کثافت اور فضائی آلودگی کی کیفیت خطرناک دور میں پہنچ چکی ہے ۔ 
 


Share: